ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسارام کی ضمانت کی درخواست:میڈیکل بورڈ کرے گا صحت کی جانچ

آسارام کی ضمانت کی درخواست:میڈیکل بورڈ کرے گا صحت کی جانچ

Thu, 23 Jun 2016 13:12:16  SO Admin   S.O. News Service

جودھپور، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راجستھان ہائی کورٹ نے متنازعہ ہندوگرو آسارام کی صحت تحقیقات کے لئے ایک میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔آسارام عصمت دری کے ایک معاملے میں اگست 2013سے جیل میں ہے اور انہوں نے صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست دی ہے۔آسارام(74سال)کو ماضی میں سات بار ضمانت سے انکار کیا جا چکا ہے۔ان کے وکیل نے دلیل دی کہ ملزم طویل وقت سے تقریبا درجن بھر بیماریوں سے متاثر ہیں اور مناسب علاج کی غیر موجودگی میں ان کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ان کے وکیل نیل کمل بوہرا نے کہا کہ ان کی صحت کی صورت حال کے سلسلے میں اپنی درخواست کی حمایت میں ہم نے مختلف ہسپتالوں کی رپورٹ سونپی ہے۔دلیلیں سننے کے بعد جج کیلاش چندر شرما نے ایک میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا حکم دیا جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر شامل ہوں گے۔بوہرا نے کہا کہ بورڈ کی رپورٹ پانچ جولائی کو عدالت کو سونپی جائے گی جس دن ضمانت کی درخواست پر اگلی سماعت ہوگی۔سماعت عدالت نے جنوری میں آسارام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی،انہیں 16سال کی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اگست 2013میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔اس سے پہلے آسارام کی چار ضمانت کی درخواستوں کو نچلی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے دو بار ہائی کورٹ سے بھی ضمانت کی درخواست لگائی تھی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔سپریم نے بھی انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا۔


Share: